Wednesday, April 25, 2012

سونی کا بائی نیکولر کیمرہ متعارف


alt


جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی سونی نے دنیا کا پہلا ڈیجیٹل '' بائی نیکولر'' کیمرہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کیمرہ میں ایک مکمل ایچ ڈی ویڈیو فلم بمعہ سٹیریو سائونڈ ریکارڈ کرنے کی استعداد ہوگی۔ پورا کیمرہ صرف ایک ٹچ بٹن سے آپریٹ کیا جاسکے گا۔ کمپنی کی طرف سے تعارفی بروشر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ یہ کیمرہ جنگلی حیات کو فلمبند کرنے کے لئے اور تیز ترین ایکشن کو محفوظ کرنے کے لئے نہایت موزوں ثابت ہوگا کیونکہ اس میں نہایت تیزی کے ساتھ کلوز اپ فوکس کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کیمرہ میں تھری ڈی ویڈیو بنانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ طویل تعارفی بروشر کے مطابق اس کیمرہ کے اجراء کے بعد پیشہ وارانہ اور شوقیہ فوٹو گرافی کے میدان میں ایک انقلاب آجائے گا کیونکہ یو ایس بی ٹرمینل ٹرانسفرنگ ویڈیو کلپس کو پل بھر میں کمپیوٹر میں محفوظ کرنے' ایڈٹ کرنے اور شیئرنگ نیٹ ورک پر لے جانے جیسی سہولیات کے علاوہ فوٹو گرافی سے متعلق تمام ممکنہ سہولیات کو مدنظر رکھا گیا ہے

سعودی بادشاہ کی توہین کرنے پرمصری وکیل کوکوڑوں کی سزا


alt


مصر کی وزارت خارجہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کو بدنام کرنے کے جرم میں قید اپنے ایک مصری وکیل کی رہائی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔احمد الغزاوی کو گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ عمرہ کے لیے جدہ پہنچے۔احمد الغزاوی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ سعودی عرب کی عدالت نے ان کی غیر حاضری میں انہیں ایک برس قید اور بیس کوڑوں کی سزا سنا چکی ہے۔ انہیں جمعہ کو کوڑے مارے جائیں گے۔اس سزا کے خلاف مصر بھر میں سعودی عرب کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔مصر کے وزیر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر خارجہ ’اس کیس کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کی وجوہات پتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ احمد الغزاوی نے سعودی عرب کی جیلوں میں پڑے مصری قیدیوں کی رہائی کے لیے درخواستیں دائر کرتے تھے۔مصر میں حقوق انسانی کی تنظیم ’دی عربک نیٹ ورک فار ہیومن راٹس انفارمیشن‘ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سزا سعودی حکومت پر نکتہ چینی کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔تنظیم کے مطابق الغزاوی نے سعودی عرب کی سرزمین پر رہنے والے مصریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے لیے سعودی پر نکتہ چینی کی تھی، جن مصری شہریوں کو حراست میں رکھا گيا ہے ان کی رہائی کے لیے پر زور آواز آٹھائی تھی اور اس کے لیے خود سعودی باد شاہ کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔لوگوں کو زیادہ غصہ اس بات پر ہے کہ چونکہ احمد الغزاوی سعودی عرب مذہبی فریصہ عمرہ کو ادا کرنے گئے تھے اس لیے انہیں گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت مکّہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کنٹرول کا غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔مصر میں ایک اسلامی کار کن عماد عرب کا کہنا تھا کہ مکہ پر کنٹرول کو سعودی عرب سیاسی مسائل کے لیے ہرگز استعمال نہ کرے

پاکستان کا حتف4شاہين ون اے بيلسٹک ميزائل کا کامياب تجربہ 





پاکستان نے بدھ کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حتف چار ۔ شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس میزائل میں (شاہین ون) کی رینج اور تکنیک کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے۔
حتف چار- شاہین ون اے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ میزائل کا ہدف سمندر میں تھا اور اس موقع پر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈر کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد احمد قدوائی سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور سائنسندان بھی موجود تھے۔
بیان کے مطابق خالد قدوائی نے کہا کہ اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہو گی